۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ علی رضا رضوی

حوزہ/ دین اسلام وہ مذہب ہے جس کی بقا کی خاطر رسول و آلِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بے شمار مصائب برادشت کیے اور قربانیاں دیں ، اس عظیم خانوادہ نے اسلام پر کسی چیز کو ترجیح نہ دی، اپنی جان، اپنی اولاد، اپنے پورے گھرانے کو اسلام پر قربان کردیا یہ دین جو آپ کے اور ہمارے پاس ہے یہ اس گھرانے کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شہدائے کربلا ٹرسٹ اور خیر العمل ورکنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام عشرہ مجالس کی نویں مجلس سے علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام وہ مذہب ہے جس کی بقا کی خاطر رسول و آلِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بے شمار مصائب برادشت کیے اور قربانیاں دیں ، اس عظیم گھرانے نے اسلام پر کسی چیز کو ترجیح نہ دی، اپنی جان، اپنی اولاد، اپنے پورے گھرانے کو اسلام پر قربان کردیا، یہ دین جو آپ کے اور ہمارے پاس ہے یہ اس گھرانے کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے آلِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خطوط موجود ہیں جو ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم بھی دین اسلام کی بقا اور استحکام کی خاطر اپنے ہر قسم کے مفادات سے دستبردار ہوجائیں اور اپنی روز مرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد معاشرے میں دین اسلام کے نفاذ کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

علامہ علی رضا رضوی نے کہنا کہ اس دین کی اہمیت کو سمجھیں کہ اس دین کی خاطر آل رسول (ع) نے اپنی پوری حیات اور موت دونوں وقف کردیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .